اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

ایف بی آر کا غیر قانونی سگریٹ کیخلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 70ہزارسے زائد پیکٹس ضبط

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمراں خان کی ہدایت پر فیڈرل بورڈ آف ریوینو ( ایف بی آر) نے غیر قانونی سگریٹ کے خلاف ملک گیر کارروائیاں تیز کردیں اور غیر قانونی سگریٹ کے 70ہزار سے زائد پیکٹس ضبط کرلئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی غیر قانونی سگریٹ کے خلاف ملک گیر کارروائیوں کی ہدایت اور وزارت صحت کی درخواست پرر فیڈرل بورڈ آف ریوینو ( ایف بی آر) نے ملک گیر کارروائیاں تیز کردیں۔

ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے غیرقانونی سگریٹ کی فروخت کیخلاف چھاپے مارے اور غیر قانونی سگریٹ کے 70 ہزار سے زائد پیکٹس ضبط کرلیے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق ضبط شدہ غیر قانونی سگریٹ پرلاکھوں روپے ٹیکس چوری کیا گیا تھا ، ایف بی آر ایکسائز ٹیم نے جناح سپر اور پی ڈبلیو ڈی کالونی میں بھی چھاپے مارے اور چھاپوں کے دوران لاکھوں مالیت کے مقامی وغیر ملکی سگریٹ برآمد کی۔

یاد رہے چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے ملک میں غیرقانونی سگریٹ کی تجارت کا نوٹس لیتے ہوئے ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم دیا تھا، وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے مراسلے میں وزارت قومی صحت، ایف بی آر حکام کو ملک گیر کریک ڈاؤن کی ہدایات جاری کیں تھیں۔

مزید پڑھیں :  وزیر اعظم کا غیر قانونی سگریٹ کیخلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم

مراسلے میں کہا گیا تھا کہ ملک میں وسیع پیمانے پر غیر قانونی سگریٹ کی خریدوفروخت جاری یے، ملک میں مقامی و بین الاقوامی غیر قانونی سگریٹ برانڈز کی تجارت جاری ہے، غیر قانونی سگریٹ کی تجارت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے، غیر قانونی سگریٹ کی تجارت سے وسیع پیمانے پر ٹیکس چوری جاری ہے، غیر قانونی سگریٹ کی اسمگلنگ سے ملکی خزانے کو اربوں کا نقصان ہو رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ غیر قانونی سگریٹ کی تجارت سے قومی خزانے کو سالانہ 35 ارب سے زائد نقصان ہو رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں